Skin Polish


سکن پالش

سکن پالش بلیچ کریم کی ہی ایک قسم ہے جو کہ چہرے کے  نکھار اور کالے بالوں کو
 جلد سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ سکن کی ڈیپ کلینزنگ کا کام بھی سرانجام دیتی ہے اور آپکی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

سکن پالش کی دو اقسام ہیں

وائٹننگ اسکن پالش
ہربل اسکن پالش

وائٹننگ اسکن پالش
اجزاء
کلینزنگ ملک
مساج کریم
ڈبل ایکشن کریم
ٹونر
سکرب
پالیشنگ مکسچر  بلیچ پاوڈر ایک چمچ آکسیڈائیذر ایک اور آدھا چمچ
فیس ماسک

سب سے پہلے کلینزنگ ملک سے 5سے 10 منٹ تک مساج کریں پھر اسفنج سے صاف کرلیں۔

مساج کریم سے 7 سے 10 منٹ تک مساج کریں اس کے بعد ڈبل ایکشن کریم سے 5 منٹ تک مساج کریں

اب ٹونر سے چہرے کو صاف کرکے 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں

اب پالشنگ مکسچر کو گردن سے لگاتے ہوئے چہرے کے اوپر کی جانب لگائیں اور 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں پھر گیلے اسفنج سے صاف کرلیں۔

اب سکرب سے 5منٹ تک گیلے ہاتھوں سے مساج کریں
پھر ٹونر سے دوبارہ 5منٹ تک مساج کریں اور آخر میں ماسک لگا لیں



ہربل اسکن پالش

اجزاء
فیشل واش
کلینزنگ ملک
سوتھنگ لوشن
ہربل اسکن پالش مکسچر بلیچ پاوڈر اور ڈویلپر
ماسک

آدھا چمچ فیشل واش اپنے ہاتھ میں لے کر پورے چہرے اور گردن پر 3 منٹ تک مساج کریں اور پانی سے صاف کرلیں

کلینزنگ ملک لےکر انگلیوں کی پوروں کی مدد سے چہرے اور گردن پر پھیلا کر 
5 سے 7 منٹ تک ہلکے ہاتھ سے کلینزنگ کریں اور پانی سے صاف کرکے خشک کرلیں

سوتھنگ ٹونر کو کاٹن کی مدد سے پورے چہرے اور گردن پر  5منٹ پھیلائیں اور خشک ہونے دیں اگر اسکن زیادہ ڈرائی ہورہی ہوتو تھوڑا سا آکسیجن گلو لگادیں۔

اب اسکن پالش مکسچر کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ لگے ہوئے مکسچر پر 5 سے 7 منٹ ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور پھر پانی کی مدد سے صاف کرلیں۔

اب اپنےچہرے پر ماسک لگائیں اور 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں جب تک کہ وہ خشک نہ ہو جائے اور پھر پانی سے صاف کرلیں۔