GEO TV

GEO TV LIVE STREAMING


ARY NEWS


ARY NEWS LIVE STREAMING

SAMAA TV

SAMAA TV Live Streaming

Facial


Facial فیشیل

انسانی جلد نہایت نرم و نازک احساس کی مالک ہوتی ہے ۔ جلد کے اعتبار سے اس کی دیکھ بھال اور صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ فیشیل چہرے کی خوبصورتی اور دلکشی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ فیشیل کے ذریعے داغ دھبوں جھریوں او رچھائیوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ فیشیل کے معنوں میں وہ تمام کام شمار کیے جاتے ہیں جو چہرے کی جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
مختلف فیس ٹونز کے لیے مختلف اقسام کے فیشل ہوتے  ہیں جیسے ہربل فیشل، ایکنی فیشل ، زاعفرانی فیشل اور وائیٹننگ فیشل وغیرہ۔ 
یہاں پر ہم فیشل کرنے کا طریقہ بیان کریں گے

اجزاء
ڈبل ایکشن کلینزر
سکرب
مساج کریم
ٹونر
سٹیم
ماسک
سکن پالش

سب سے پہلے کلینزنگ ملک کی مدد سے چہرے اور گردن کا مساج کریں۔ کیونکہ کلینزنگ کا مطلب ہی صاف کرنا ہے۔

کلینزنگ کے بعد ٹشو پیپر یا اسفنج کی مدد سے چہرے کو صاف کرلیں۔

اب ڈبل ایکشن کلینزر لیں اور دونوں ہاتھوں کی مدد سے چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کریں اور 5 سے 7 منٹ تک کرتے رہیں اس کے بعد پانی سے صاف کرلیں۔

اب اسکن پالش لیں جو کہ بلیچنگ پاوڈر اور ڈویلپر پر مشتمل ہوتا ہے ان دونوں کو مکس کریں اور چہرے اورگردن پر لگا لیں۔لگانے کے بعد 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

دس منٹ کے بعد ایک دفعہ پھر برش کی مدد سے اس کو فیس پر لگا دیں تاکہ اچھا رزلٹ آئے۔ 20 منٹ بعد اسفنج کی مدد سے صاف کردیں۔

اب اسکرب لیں اور 4سے 5 منٹ تک چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کریں اور پھر صاف کرلیں۔

کوئی بھی مساج کریم لیں اور اپنے ہاتھوں کی مدد سے چہرے پر مساج کریں یہ مساج ڈبل ایکشن یا ٹرپل ایکشن کریم کی مدد سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

فیشل کے دوران جو مسام بند ہوجاتے ہیں ان کو سٹیم کی مدد سے کھولا جاتا ہے۔

ایک چھوٹے ٹب میں گرم پانی لیں اس میں چند قطرے لیموں ڈال دیں اور چہرے کو سٹیم دیں سٹیم کا دورانیہ 4سے 5 منٹ ہوتا ہے۔

اب کوئی بھی اچھا سا ماسک لیں اور چہرے پر لگائیں جب ماسک خشک ہوجائے تو چہرہ دھو لیں۔

پھر سب سے آخر میں ٹونر اپلائی کریں تاکہ آپکی سکن نرم و ملائم ہو جائے۔

فیشل کے فوائد

مساموں کو نارمل حالت میں رکھتا ہے

فیشل سے چہرے کا دوران خون درست حالت میں رہتا ہے۔

چہرے کی فالتو چربی دور ہو جاتی ہے

تھکن دور ہو جاتی ہے۔

انسان اپنے آپ کو زیادہ خوبصورت محسوس کرنے لگتا ہے۔

جلد نرم اور لچک دار ہوجاتی ہے۔

Skin Polish


سکن پالش

سکن پالش بلیچ کریم کی ہی ایک قسم ہے جو کہ چہرے کے  نکھار اور کالے بالوں کو
 جلد سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ سکن کی ڈیپ کلینزنگ کا کام بھی سرانجام دیتی ہے اور آپکی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

سکن پالش کی دو اقسام ہیں

وائٹننگ اسکن پالش
ہربل اسکن پالش

وائٹننگ اسکن پالش
اجزاء
کلینزنگ ملک
مساج کریم
ڈبل ایکشن کریم
ٹونر
سکرب
پالیشنگ مکسچر  بلیچ پاوڈر ایک چمچ آکسیڈائیذر ایک اور آدھا چمچ
فیس ماسک

سب سے پہلے کلینزنگ ملک سے 5سے 10 منٹ تک مساج کریں پھر اسفنج سے صاف کرلیں۔

مساج کریم سے 7 سے 10 منٹ تک مساج کریں اس کے بعد ڈبل ایکشن کریم سے 5 منٹ تک مساج کریں

اب ٹونر سے چہرے کو صاف کرکے 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں

اب پالشنگ مکسچر کو گردن سے لگاتے ہوئے چہرے کے اوپر کی جانب لگائیں اور 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں پھر گیلے اسفنج سے صاف کرلیں۔

اب سکرب سے 5منٹ تک گیلے ہاتھوں سے مساج کریں
پھر ٹونر سے دوبارہ 5منٹ تک مساج کریں اور آخر میں ماسک لگا لیں



ہربل اسکن پالش

اجزاء
فیشل واش
کلینزنگ ملک
سوتھنگ لوشن
ہربل اسکن پالش مکسچر بلیچ پاوڈر اور ڈویلپر
ماسک

آدھا چمچ فیشل واش اپنے ہاتھ میں لے کر پورے چہرے اور گردن پر 3 منٹ تک مساج کریں اور پانی سے صاف کرلیں

کلینزنگ ملک لےکر انگلیوں کی پوروں کی مدد سے چہرے اور گردن پر پھیلا کر 
5 سے 7 منٹ تک ہلکے ہاتھ سے کلینزنگ کریں اور پانی سے صاف کرکے خشک کرلیں

سوتھنگ ٹونر کو کاٹن کی مدد سے پورے چہرے اور گردن پر  5منٹ پھیلائیں اور خشک ہونے دیں اگر اسکن زیادہ ڈرائی ہورہی ہوتو تھوڑا سا آکسیجن گلو لگادیں۔

اب اسکن پالش مکسچر کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ لگے ہوئے مکسچر پر 5 سے 7 منٹ ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور پھر پانی کی مدد سے صاف کرلیں۔

اب اپنےچہرے پر ماسک لگائیں اور 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں جب تک کہ وہ خشک نہ ہو جائے اور پھر پانی سے صاف کرلیں۔

Face Cleansing





Products:
Soft Touch, Golden Girl, Cleansing Milk




روئی کو دودھ میں ڈبو کر چہرے کو صاف کریں اس طرح سکن کی کلینزنگ آسان 
ہو جائے گی۔


گولڈن گرل کو چہرے پر ڈاٹ کی طرح لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے نیچے سے اوپر 

کی طرف مساج کریں

 انگلیوں کی مدد سے گالوں پر لگے ہوئے کلینزنگ ملک کو گول گول دائرے میں ہلکے ہلکے مساج کریں

انگلیوں کو ناک اور ماتھے پر بھی گول دائرے میں اوپر کی جانب مساج کریں

ہونٹوں اور نیچے والے ایریا میں بھی انگلیوں کو اوپر نیچے سے مساج کریں

ضرورت پڑنے پر بلیک ہیلڈز نکال دیں

آئلی سکن کے لیے کلینزنگ کے بعد مڈ ماسک استعمال کریں

کلینزنگ کے بعد چہرے کو سادہ پانی یا فیس ماسک سے دھو لیں

فیشیل یا پھر اسفنج کی مدد سے اتاردیں

کلینزنگ کا ہر سٹیپ تبدیل کرتے ہوئے پانی کی مدد سے کلینزنگ کریں یعنی ہاتھوں کو گیلا کریں

آنکھوں پر دائرہ شکل میں اوپر اور نیچے مساج کریں

یہ جلد کو گردوغبار میل کچیل اور مردہ خلیوں سے پاک کرنے کا بہترین طریقہ ہے

یہ عمل روزانہ دھرانے سے جلد صاف ستھری ہو جاتی ہے۔

Beautician Course in Urdu